3 اگست 2014 - 09:23
اسرائیلی جارحیت کا 27 واں روز، فلسطینی شہدا کی تعداد 1751 ہوگئی + تصویر

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں 27 روز کے دوران 1751 فلسطینی شہید جبکہ 9 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں 27 روز کے دوران 1751 فلسطینی شہید جبکہ 9 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ جنگ بندی کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوتا‘اسرائیلی فوج جب چاہتی ہے معصوم فلسطینیوں پر بمباری شروع کردیتی ہے۔ رات گئے خان یونس میں فضائی حملے میں 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 396 بچے شامل ہیں ان میں سے 303 بچوں کی عمر 12 سال سے بھی کم تھی۔ادھر اسرائیلی فوج نے دوروزقبل لاپتا ہونےوالے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیل نے حماس پراپنے فوجی کی گرفتاری کاالزام عائد کیاتھا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے شہریوں کے تحفظ کی خاطر امن بحال کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل سرنگیں تباہ کرنے کے بعد بھی غزہ کی جنگ کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔امریکی سینیٹ کی جانب سےاسرائیل کے "آئرن ڈوم " دفاعی نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے 225 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری پر اسرائیلی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی زبردست حمایت کررہا ہے۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اپنے مقاصد کے حصول تک مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169